ملک کے معروف صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم کا جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر مبارکباد کا پیغام
ملتان(صفدربخاری سے) ممتاز صنعتکار، سماجی رہنما اور قومی ترقی کے علمبردار چیرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز، ممبر نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ اینڈ ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی اور عظیم الشان عہدے پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان آرمی کے ادارہ جاتی استحکام کی علامت ہے بلکہ پوری قوم کے اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے جس اعلیٰ پیشہ ورانہ بصیرت، حب الوطنی، دیانتداری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے جذبے سے کام کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ آپ نے نہ صرف ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا بلکہ قوم کو درپیش اندرونی چیلنجز کا بھی نہایت فہم و فراست سے مقابلہ کیا۔ آپ کی قیادت میں فوجی وقار، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی ساکھ میں جو اضافہ ہوا، وہ پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب بن چکا ہے۔ معروف صنعت کار نے کہا کہ جنرل عاصم منیر بلاشبہ ملک و ملت کی امنگوں کے حقیقی ترجمان اور پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔







































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 369
This Month : 11470
This Year : 59306
Total Visit : 164294
Hits Today : 9806
Total Hits : 819905
Who's Online : 6





















