رضی الدین رضی روشن خیالی ، انسان دوستی اور حق گوئی کی علامت ہیں : ڈاکٹر اسد اریب ، وجاہت مسعود
ملتان(صفدربخاری سے) نامور ماہر تعلیم ، دانش ور اور محقق ڈاکٹر اسد اریب نے کہا ہے کہ رضی الدین رضی میں سچ کہنے کا حوصلہ ہے وہ اس شہر میں حق گوئی کی علامت ہے ، ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ ہم جہاں مصلحت کا شکار ہوتے ہیں رضی وہاں ہمیں آئینہ دکھاتا ہے۔ وجاہت مسعود نے کہا وہ روشن خیالی ، اور انسان دوستی کی شمع روشن رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر اختر علی نقوی نے کہا رضی جیسے لوگ تاریکی میں امید کی کرن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ، معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب سیخطاب کے دوران کہی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر اسد اریب نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر انوار احمد ، وجاہت مسعود اور ڈاکٹر اختر علی نقوی تھے۔ نظامت کے فرائض سلیم قیصر نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار ظفر ، شاکر حسین شاکر ، جبار مفتی ،شوکت اشفاق ، وسیم ممتاز ، اظہر سلیم مجوکہ ، سلیم قیصر ، ناصر محمود شیخ ، شیراز غفور ، شاہد راحیل خان ، عبدالحنان ، اشہر احسن کامران ، علی نقوی اور وحید الزماں بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ادب اور صحافت رضی الدین رضی کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ وہ اس روایت کا تسلسل ہیں جو مولانا ظفر علی خان ، مولانا محمد علی جوہر ، فیض احمد فیض سے شروع ہوئی جب صحافت اور ادب لازم و ملزوم تھا۔ رضی نے اپنے عہد کے ملتان کو محف و ظ کیا۔ ان کی پچیس سے زیادہ کتب میں سے آٹھ ملتان پر ہیں۔ انہوں نے کہا ادیب اور صحافی کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔ رضی کے گردوپیش میں بہت کچھ ہے اور اس نے ابھی نئے جہان دریافت کرنے ہیں۔ آخر میں شرکاء نے انہیں پھول اور تحائف پیش کیے۔







































Visit Today : 256
Visit Yesterday : 369
This Month : 11462
This Year : 59298
Total Visit : 164286
Hits Today : 9352
Total Hits : 819450
Who's Online : 11





















