اسلام آباد:بھارت خطے کا امن سبوتاژ کر رہاہے ، بھارت 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ،  فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہاہے ، مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکہ اس کی واضح مثال ہے ، 2009 میں پاکستان نے بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت بھارت کے وزیراعظم کو2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے شواہد اقوام متحدہ کو دیئے ، 2019 میں بھی شواہد اقوام متحدہ کو دیئے گئے ، کلبھوشن یادیو کو یہاں گرفتار کیا گیا ، یہ بھارت کا دہشتگرد چہرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیاہے ، 21 مئی کو بھارت کے حکم پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے خضدار میں حملہ کیا ، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے ، خضدار کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے ، کیا اس میں کوئی انسانیت ہے ، اپریل 2024 میں فنتہ الہندوستان نے معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کیا ، 12 اپریل 2024 میں نوشکی میں غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا ، 9مئی 2024 کو سات حجاموں کو فتنہ الہندوستان نے قتل کیا ، 10 اکتوبر 2024 کو دکی میں 21 غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا، 13 نومبر 2024 زیارت میں تین مسافروں کو شہید کر دیا گیا ، 10 فروری 2025 کیچ، 2 درزیوں کو فتنہ الہندوستان نے شہید کیا ، 14 فروری کو ہرنائی میں دس لوگوں کو شہید کیا گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ 9 مارچ 2025 پنجگور میں تین حجاموں کو شہید کر دیا گیا ، 26 مارچ کو گوادر میں چھ مزدوروں ،6 اور 7 مئی کو فتنہ الہندوستان کا اصل باپ آتا ہے اور دہشتگردی کرتاہے ، مساجد کو نشانہ بناتا ہے ،6 اور 7 مئی کو بھارت نے ہمارے چالیس معصوم لوگوں کو شہید کیا ،فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا،  21 مئی کو چھ معصوم پھولوں کو شہید کر دیا گیا ، خضدار حملےمیں 6 بچے شہید ہوئے اور  51 زخمی ہیں جن میں  اکثریت بچوں کی ہے جو  زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ بھارت کی دہشتگرد اور ظالم شکل ہے ، ان حملوں میں کوئی بلوچیت ، پاکستانیت نہیں ہے ، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں دو مزدوروں کو شہید کیا گیا ، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پر حملے کر رہے ہیں، مسلمان پوچھ رہے ہیں کہ اس دہشتگردی کا انسانیت سے کیا تعلق ہے ؟یہ درندے بھارت کے پیسے اور احکامات پر یہ سب کر رہے ہیں، یہ کیا نظریہ ہے ؟ یہ حیوانیت ہے ، یہ فتنہ الہندوستا ن ہے ، اس کا صرف ہندوستان سے تعلق ہے ۔  7 مئی کو مرید کے ، بہاولپور کا دورہ کرایا گیا کیا وہاں کوئی ٹریننگ کیمپ تھا؟ وہاں تو بچے تھے ، دہشتگرد کون ہے؟ کون انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالی کر رہاہے ، وہ بچوں ، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کے لوگوں کا عزم نہیں توڑ سکے ،  بھارت کی بیس سال کی سٹیٹ سپانسرڈ دہشتگردی کا ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں،  پکڑ ے گئے دہشتگردوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کیسے پاکستان میں دہشتگردی کرتاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان پر ڈرونز اور میزائل پھیکنتے وقت اپنی پراکسی کو بھی ایکٹو کیا ہوا تھا ، تنقید کی جاتی ہے اور کہا جاتاہے کہ سرحد پر باڑ کیوں لگائی گئی ، دہشتگردوں کو پیسا دیا جاتاہے اور ہتھیار بھی دیئے جاتے ہیں،  فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو کون ہتھیار دے رہاہے ؟ ہندوستان دے رہاہے ، کون ان دہشتگردوں کو مہنگے ہتھیار فراہم کر رہاہے ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جدید مہنگا اسلحہ کون خرید کر دے رہاہے ؟ ہندوستان ۔ فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیئے ہیں ۔