سکول وین پرخودکش حملہ،،،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں دہشت گرد انسانوں کے نام پر دھبہ ہیں: معروف قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل
bbc news urdu نے Wednesday، 21 May 2025 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے) معروف قانون دان و سماجی رہنما ملک محمد مظفر اٹھنگل نے سکول وین پرخودکش حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں دہشت گرد انسانیت کے دشمن اور انسانوں کے نام پر دھبہ ہیں جو معصوم بچوں کو نشانہ بناتے ہیں ایسے دہشت گرد عناصر کو انسان کہنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سانحہ اے پی ایس ہو چکا ہے ایسے سانحے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ریاست کو چاہیے کہ ان دہشت گردوں کی جلد سر کوبی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان دہشت گرد عناصر کے خلاف آواز بلند کرے ۔اور حکومت پاکستان خضدار جیسے حساس علاقوں میں تعلیمی اداروں کو مؤثر تحفظ فراہم کرے۔انہوں نے شہید بچوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے اسے ملک دشمن کاروائی بھی قرار دیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 369
This Month : 11478
This Year : 59314
Total Visit : 164302
Hits Today : 10094
Total Hits : 820193
Who's Online : 8





















