ملتان(صفدربخاری سے)  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عامر انور قریشی نے ملیشیاء میں سلطان ٹینکو سلیمان شاہ آف سیلینگور کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔ جس میں سلطان ٹینکو سلیمان شاہ آف سیلینگور نے اپنے تعلیمی دور کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے میں ایچ ایس این کالج لاہور میں زیر تعلیم رہا اور بہت سے سیاسی شخصیات جس میں ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی ان کے کلاس فیلو اور عمران خان انکے کالج فیلو ہے اس موقع پر پاکستان کے سیاسی حالات پر بھی گفتگور ہی عامر انور قریشی نے ان کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کرونگا۔ عامر انور قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملیشیاء دو برادر مسلم ممالک ہیں پاکستان اور ملیشیاء کے تعلقات بہت خوشگوار ہیں پاکستانی عوام ملیشین عوام کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتی ہے اور ان سے والہانہ محبت رکھتی ہے پاکستان اور ملیشیاء ہر مشکل گھڑی میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بہت سے پاکستانی ملیشیاء میں ملازمت پیشہ ہیں جہاں انہیں ہر قسم کی سہولیات بھی میسر ہیں پاکستان اور ملیشیاء کے تجارتی اور سفارتی تعلقات بھی بہت بہتر ہیں عشائیہ میں تحریک انصاف سپورٹس ونگ ملیشیاء کے صدر راؤ ارسلان ، راؤ اسرار بھی ہمراہ تھے۔