ملتان:  مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ صدر رانا ارشاد ،بھٹو شہید روڈ کے صدرملک رمضان سیال نے بہترین کارکردگی اورشہر میں جرائم کی روک تھام پر ڈی ایس پی مظفر آباد مہربشیر ہراج کو خراج تحسین پیش کیا ہے،اس ضمن میں مر کزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے صدر رانا ارشاد ،بھٹو شہید روڈ کے صدرملک رمضان سیال،عمران سیال،ملک اسد،بابر سیال ،عمران کھچی،بلال،زاہد نے گزشتہ روز مہربشیرہراج ڈی ایس پی مظفر آباد سے ملاقات کی اور ان کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر انجمن تاجران کے صدررانا ارشاد، ملک رمضان سیال کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی مہربشیر ہراج نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے جو مثالی خدمات انجام دی ہیں، وہ قابل ستائش ہیں، مہربشیر ہراج نے اپنی دن رات کی محنت، جرات مندانہ اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لائے ہیں، جس سے کاروباری طبقے کو اطمینان اور تحفظ کا احساس ہوا ہے،ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایسے ہی ا?فیسرز ملک و قوم کا فخر ہیں،وہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور باہمی تعاون کی ایک روشن مثال ہیں، امید رکھتے ہیں کہ پولیس اور تاجروں کا یہ تعاون مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔ڈی ایس پی مہربشیر ہراج نےتاجر رہنماو?ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے، تاجروں کا اعتماد ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے، ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گےاور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھاتے رہیں گے۔