ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قائم مقام مرکزی چیئرمین الحاج بابر علی قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ میں بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو ملک بھر کی تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی اسی لیے ایسے کوئی فیصلے نہ کیے جائیں کہ جس کی شنید سنائی دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں چھوٹے تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں بلکہ قوم غریب شہری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے جنرل سیکریٹری مرزا نعیم بیگ، ذیشان ظفر، میاں مقصود قریشی،رانا محمد اویس علی،راؤ لیاقت علی شیخ الطاف حسین، محمد ندیم شیخ، حاجی عبدالغفور،میاں مقبول قریشی،محمد شہباز قریشی،حاکم علی قریشی، چوہدری ارشاد علی، شیخ فیصل محمود،ملک حافظ شہزاد،ڈاکٹر محمد شفیق، حاجی سربلند بابر علی قریشی،حاجی ریاض بابرعلی قریشی،محمد مختار ودیگر نے شرکت کی الحاج بابر علی قریشی نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا اور اج بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے مذاکرات کریں اور ان کی مشاورت سے بہتر تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اب ٹیکس در ٹیکس کی پالیسی نہیں چلے گی کیونکہ چھوٹے تاجر اور عام شہری اپنی بساط سے بھی زیادہ حکومت کو ٹیکس دے رہے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت عملی معنوں میں کچھ نہیں کر رہی ہے۔