ملتان(صفدربخاری سے) سوئی گیس ڈسٹری بیوشن آفس ملتان میں پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار فتح عطا ہونے پر یوم تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس، احمد جواد خان خاکوانی کے دفتر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں یوم تشکر کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ، سینئر انجینئر عمران خان، سینئر ایڈمن آفیسر سید محمود گیلانی، ایڈمن آفیسر شیخ عزیر، چیئرمین زبیر خان گروپ محمد افضل رانا، اور کاشف شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی انچارج سیف الرحمن بھی تقریب میں موجود تھے۔جنرل منیجر احمد جواد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہر محاذ پر قربانیاں دی ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے پاکستان آرمی کی جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو سراتے ہیں۔