اسکول آف اکنامکس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تحقیق اور علمی تحریر پر ورکشاپ کا انعقاد
ملتان: اسکول آف اکنامکس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) ملتان کے زیرِ اہتمام ایک اہم تحقیقی ورکشاپ بعنوان تحقیقی تحریر میں وضاحت: موضوع کے انتخاب اور علمی لکھائی کی بنیادی مہارتیں منعقد کی گئی۔ورکشاپ کا مقصد طلباء وطالبات اور ابتدائی کیرئیر کے محققین کو تحقیق کے موضوعات کے انتخاب، تحقیقاتی خلا کی شناخت، سوالات کی تشکیل، اور IMRaD ڈھانچے کے مطابق تحقیقی مواد کو منظم انداز میں لکھنے کی تربیت دینا تھا۔ورکشاپ کے مہمان ِ خصوصی ڈاکٹر شرافت علی (ایسوسی ایٹ پروفیسر اورڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) بہاولپور ڈویژن) تھے، جنہوں نے تحقیقی موضوع کے انتخاب اور موثر علمی تحریر کے حوالے سے مفصل لیکچر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مؤثر تحقیق کے لیے موضوع کا درست انتخاب، منطقی انداز میں دلائل کی تشکیل، اور شفاف تحریر بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری تحقیق ملکی ترقی کا ضامن ہے اور ایسے پروگرام نوجوانوں میں تحقیقی شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا:تحقیق کو محض نصابی ضرورت نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ایک فکری ذمہ داری سمجھ کر اپنایا جائے۔ اسکول آف اکنامکس بی زیڈ یو تحقیق کے فروغ اور طلباء کی علمی رہنمائی کے لیے مستقل بنیادوں پر ایسے پروگرامز منعقد کرتا رہے گا۔”*انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ یہاں کے طلباء و طالبات نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی مہارتوں کا حصول ہمارے نوجوانوں کی کامیابی کی کنجی ہے۔ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق صرف ڈگری کا تقاضا نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور پالیسی مسائل کے حل کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ مقامی اور قومی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کریں تاکہ اس کے نتائج عملی میدان میں بھی کارگر ہوں۔’ورکشاپ میں *ڈاکٹر فاطمہ فاروق، ڈاکٹر فرزانہ منیر، ڈاکٹر رشید احمداورڈاکٹر مرزا ندیم بیگ نے بھی شرکت کی اور شرکاء کی رہنمائی کورکشاپ کا انعقاد اسکول آف اکنامکس ایگزیکٹو کونسل (SEEC) کے زیر اہتمام کیا گیا۔ طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی عکاس تھی کہ بی زیڈ یو میں تحقیقی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور علمی ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔







































Visit Today : 325
Visit Yesterday : 369
This Month : 11531
This Year : 59367
Total Visit : 164355
Hits Today : 11024
Total Hits : 821122
Who's Online : 10





















