ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی اور ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، نے کہا ہے کہ تجارتی و کاروباری طبقہ معاشی بدحالی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اس لیے حکومت انے والے بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے کی بجائے نہ صرف ٹیکسز میں کمی کرے بلکہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں اُن خیالات کا اظہار ملتان ڈوثزن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محمد ندیم شیخ،اکمل خان بلوچ،کفایت حسین صدیقی، چوہدری عبدالمنان گوندل، شیخ فیصل محمود، شیخ تنویر اشرف قریشی،چوہدری محمد شہباز اختر، خواجہ انیس الرحمن صدیقی ودیگر شریک تھے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور اج بھی وہ سالانہ کھربوں روپے کا ٹیکس حکومت کو دے رہی ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے اسی لیے چھوٹے تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے کیونکہ ٹیکس در ٹیکس پالیسی نے چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جن کے لیے دکانوں اور گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں رہی سہی کسر بجلی گیس کے ہوشربا بلوں نے پوری کر کے رکھ دی ہے اس لیے حکومت غریب قوم کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں سنجیدگی سے کردار ادا کرے