لائنز کلب آف ملتان مڈ ٹاؤن ، سعیدہ رشید ویلفیئر ٹرسٹ اور الفلاح منزل ٹرسٹ کے زیراہتمام آئیے قرآن مجید سمجھیں کے عنوان سے خواتین و مرد حضرات کے لیے مفت کلاسز کا باقاعدہ آغاز
ملتان(صفدربخاری سے) لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305-این ون، زون مکس بی کے چیئرپرسن، لائنز کلب آف ملتان مڈ ٹاؤن اور سعیدہ رشید ویلفیئر ٹرسٹ اور الفلاح منزل ٹرسٹ کے زیراہتمام فلاورز ہاؤس پری کیڈٹ اسکول گلستان کالونی میں آئیے قرآن مجید سمجھیں کے عنوان سے خواتین و مرد حضرات کے لیے مفت دینی تعلیمات سے متعلق کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ معروف سماجی رہنما انجنیئر ارشد اقبال ملک چیئر مین الفلاح منزل ٹرسٹ اسلام آباد نے ڈاکٹر کاشف سہیل ملک کے ہمراہ اس روحانی و فکری محفل کا افتتاح کیا۔انجنیئر ارشد اقبال ملک نے اپنے افتتاحی خطاب میں قرآن مجید کو آسان زبان میں یاد کرنے، سمجھنے اور سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن حکیم نہ صرف ہماری دینی رہنمائی کا ذریعہ ہے بلکہ دنیاوی زندگی میں بھی کامیابی کا راستہ اسی کتابِ ہدایت میں پنہاں ہے۔ چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے اور سیکھنے کا یہ سلسلہ معاشرتی اصلاح اور روحانی بیداری کے لیے نہایت اہم قدم ہے۔ ٹرسٹ کی جانب سے یہ کلاسز مستقبل میں بھی تسلسل سے جاری رکھی جائیں گی۔جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں پروفیسر ظہور ملک، سابق وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طارق محمود انصاری، فہیم ستار شیخ، وقاص حفیظ، پروفیسر امجد رامے، پروفیسر اعظم حسین اور محمد زین العابدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تمام شرکاء نے اس اقدام کو بے حد سراہا۔







































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 369
This Month : 11530
This Year : 59366
Total Visit : 164355
Hits Today : 10965
Total Hits : 821063
Who's Online : 10





















