بھارت منہ کی کھانے کے بعد دوبارہ جنگ کرنے کا سودفعہ سوچے گا ,,, قوم چین ترکی ایران عرب ممالک اور آذربائجان کی شکر گزارہے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان: تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں 10 مئی کی صبح کو انڈیا کے منہ پر شکست کا جو تھپڑ مارا ہے بھارت ابھی تک اپنے گال سہلا رہا ہے انٹرنیشنل میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کا جنگ کے دوران جھوٹ اور غلط بیانی پر پردہ اٹھایا ہے جو کہ ان کی شرمندگی کا باعث بن رہا ہے اگرچہ اب بھی بھارت رہنما خفت مٹانے کے لیے دوبارہ جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ میں اس سے منہ کی کھانے کے بعد وہ دوبارہ جنگ چھیڑنے کے لیے سو بار سوچے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک چین ترکی عرب ممالک ایران اور اذربائجان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اس کی پوری قوم شکر گزار ہے ہم اپنی پاک فوج نیوی اور خاص طور پر فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں ہمارے پائلٹوں نے جوان مردی اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی یہ باتیں انہوں نے بستی نو حلقہ 148 این اے میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی وہاں بڑی تعداد میں خواتین کے علاوہ بچے بھی موجود تھے ڈاکٹر روبینہ اخترنے خواتین اور بچوں کے ساتھ مل کر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کے لیے مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10853
Total Hits : 820951
Who's Online : 6





















