تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا مستقبل بہت روشن ہے،غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کے اندر ایک نکھار پیدا کرتی ہیں: ثمینہ خان کیانی
ملتان(صفدربخاری سے) آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ یہاں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ پوری دنیا اور پاکستان میں اکاؤنٹس کی تعلیم میں اضافہ ہو رہا ہے غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کے اندر
ایک نکھار پیدا کرتی ہیں اور ان کے اندر چھپا ہوا ٹیلنٹ سب کے سامنے آتا ہے اسی لیے ادارہ ہذا میں تمام تہوار اور قومی دن منائے جاتے ہیں اور تمام طلبہ کو اسٹیج پر آنے کا موقع دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل میں منقعدہ ثمر گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات ترقی یافتہ ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ادارہ ہذا میں طلبہ کو آگے بڑھنے کے تمام مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جن میں مختلف سیمینارز، ورک
شاپس اور اکاؤنٹس کے ماہر اساتذہ کے خصوصی لیکچرز شامل ہیں اس موقع پر طلباء و طالبات نے کہا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آئی سی ایم اے ملتان برانچ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے یہاں پر بہترین ماحول اساتذہ کی بہترین ٹیم طلبہ کی ترقی کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ثمر گالہ میں طلباء و طالبات نے مختلف پروگرامز پیش کیے آخر میں ملتان کے مشہور قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔







































Visit Today : 325
Visit Yesterday : 369
This Month : 11531
This Year : 59367
Total Visit : 164355
Hits Today : 11004
Total Hits : 821103
Who's Online : 11





















