پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں:ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن پر خصوصی گفتگو
ملتان(صفدربخاری سے) معروف ماہر امراض ہارمونز،دل،شوگر اینڈ بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں اور دنیا میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،بلند فشار خون کے مرض سے بچاؤ کیلئے سادہ طرز زندگی اپنانے،مرغن غذاؤں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے،ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کے باعث امراض قلب،دماغی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض ہو سکتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلند فشار خون کی بعض اوقات کوئی علامات و شکایات نہیں ہوتیں مگر وہ اندرونی طور پر جسم کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے اور انسان موت کی دہلیز پر پہنچ جاتا ہے اسی لیے اس مرض کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ ہائیپرٹینشن یا ہائی بلڈپریشر کی بیماری کا سبب ذہنی دباؤ اور تناؤ ہی نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں کے بجائے فاسٹ فوڈ کا استعمال،تمباکو نوشی بھی ہے ان چیزوں کو ترک کرکے صحت مند زندگی کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلند فشار خون کا صحیح علاج نہ ہونے کی صورت میں بہت ساری پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں جو مہلک بھی ثابت ہو سکتی ہیں مثلاً دل کا دورہ، فالج، گردوں کے نظام میں خرابی، دل کا ناکارہ پن، پردہ چشم میں خرابی، شریانوں کا غیر معمولی پھیلاؤ، ادراک و شعور کے مسائل اور یادداشت میں شدید کمی شامل ہیں۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10878
Total Hits : 820976
Who's Online : 5





















