ملتان شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ کی گلیوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کے بیٹھنے سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے
ملتان: شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ کی گلی نمبر 7 ،12، 15 اور 17 میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کے بیٹھنے سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں ، کراؤن فیلیور کی وجہ سے گلیوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ہورہا ہے ، نکاسی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی سپلائی بھی معطل ہے جبکہ آ مدورفت شدید متاثر ہورہی ہے ، مگر اہل علاقہ کی جانب سے بار بار مطلع کرنے کے باوجود واسا کی جانب سے لائنوں کی مرمتوں کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ، جس پر مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور گزشتہ روز بطور احتجاج میں چوک بلاک کر دیا اور ٹائر جلا کر گھنٹوں روڈ بلاک رکھا ، اور واسا اور ضلعی حکام کی بے حسی پر نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے انتباہ کیا کہ فوری طور پر ان گلیوں میں مرمتوں کے لئے اقدامات کئے جائیں ، بصورت دیگر مکین واسا دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراؤن فیلیور کی وجہ سے نہ صرف ان گلیوں ، بلکہ شالیمار کالونی، خیر المعارف روڈ، ماڈل ٹاؤن، محمود جم روڈ، گلستان علی کالونی، سیداں والا بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، محمود کوٹ، سبزہ زارکالونی، مدنیہ ہسپتال گلی، خان ویلیج ناکہ روڈ، گلگشت، زکریا ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 15 روز سے واٹر سپلائی بھی معطل ہے، جس کے باعث عوام شدید گرمی میں بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔علاقے میں سیوریج لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں، سڑکیں کئی مقامات سے بیٹھ گئی ہیں اور کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جن کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔، سڑکوں کے دھنسنے اور گڑھوں کی وجہ سے گلی نمبر 7، 12، 15 اور 17 میں سڑکیں ناقابلِ استعمال ہو چکی ہیں اور کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں ، جبکہ واٹر سپلائی ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی کی فراہمی مکمل معطل ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان سے ملاقات کے لئے متعدد وفود گئے ، مگر وہ مسلسل دفتر سے غیر حاضر ہیں اور لاہور میٹنگز کا بہانہ بنا کر ایک ماہ سے گھر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے واسا انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کل تک واٹر سپلائی بحال نہ کی گئی تو سیداں والا بائی پاس چوک پر دھرنا دیا جائے گا اور بوسن روڈ بند کر دی جائے گی، انہوں نے عوامی نمائندوں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈی جی واسا طیب فرید، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین صورتحال کا فوری فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسران کو معطل کریں اور علاقے میں سیوریج لائنوں کی مرمت ،صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10913
Total Hits : 821011
Who's Online : 8





















