افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،،،تنظیم شہری دفاع ملتان کے زیر اہتمام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی سےشرکاء کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) سول ڈیفینس آفیسرملتان شکیب احمد ، چیف انسٹرکٹر عبدالقدیرخان، گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد احمد اور کلب عابد خان نے کہا وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والی افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے وطن عزیز کے دشمنوں کے دانت کھٹے کردیے ہیں ھمیں چاہیے پاکستان کے دفاع کو مزید مستحکم بنانے کیلئے شہری دفاع کا حصہ بنیں اور ہرفرد شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے اپنا ذمہ دارانہ فعال کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم شہری دفاع ملتان کے زیر اہتمام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کنٹرولر سول ڈیفینس، ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنے کے حوالہ سے شعوری آگاہی مہم اور شہری دفاع کے رضاکاروں کی بھارتی کا عمل تیز کردیا گیا ہے اس دوران افواج پاکستان ژندہ باد، شہداء پاکستان ژندہ باد، دفاع وطن ژندہ باد، بقائے وطن ژندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی ڈیرہ اڈا چوک سے ریلی، ملتان پریس کلب، ایس پی چوک، کلمہ چوک سے ہوتی ہوئی چوک کچہری پر اختتام پذیر ہوئی موٹر سائیکل ریلی میں سینئر انسٹرکٹر عمران مظہر چوہدری، گروپ وارڈنز عمران بھٹی، ملک اےبی بھٹہ، محمدریاض، ملک محمدابوبکر، ڈاکٹرمقبول گیلانی ، آصف جاوید ، کامران علی، عمران بھٹی، ملک سلیم ، حاجی خلیل راں، اجمل رونگھا سمیت تنظیم شہری دفاع کے سینکڑوں رضاکار شریک تھے۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10884
Total Hits : 820983
Who's Online : 6





















