ملتان: اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلیکس کے زیر اہتمام لیبر کمپلیکس میں پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا اس ریلی کی قیادت سرپرست اعلی لیبر کمپلیکس ملک محمد رفیق ممبر ضلعی امن کمیٹی صدر سنی علماء کونسل ملتان نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رفیق نے کہا پاکستان کی تمام مسلح افواج پاکستان کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے بھارت ہمیشہ اپنی بزدلی دکھاتا ہے اور رات کے اندھیرے میں عورتوں اور بچوں پر وار کرتا ہے کمزوروں پر وار کرنا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے اور پاکستانی فوج نے چڑھتے سورج کے ساتھ اپنی جوابی کاروائی کی اور مودی اور اس کی فوج کا غرور خاک میں ملا دیا اور اور پوری دنیا کو ہماری پاکستانی مصلح افواج نے یہ واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی باطل قوت کبھی بھی پاکستان پر وار کرنے کی غلطی نہ کرے اس موقع پر انہوں نے کہا ہر محب وطن پاکستانی ہر بچہ اور جوان اور بوڑھا ہر مرد و عورت اپنی مصلح افواج کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ریلی کا اغاز M.P ہال سے ہوا اور لیبر کمپلیکس کے گول پلاٹ پر مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ مظفراباد محترم رمضان گل کہ ہمراہ پرچم کشائی کی گئی جس میں معززین لیبر کمپلیکس کی کثیر تعداد موجود تھی اور پاکستانی پرچم کا نعروں کی گونج اور پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا بعد ازاں لیبر کمپلیکس کے اندر سے پاکستان زندہ باد بھارت مردہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج کے ساتھ ریلی رواں دواں ہوتے ہوئے واپس M.P ہال پہنچ گئی اس عظیم الشان ریلی میں ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا گیا صدر اصلاحی کمیٹی سید ناصر جمیل شاہ پوری ریلی کے اندر اپنے ہاتھ میں سبز ہلالی پرچم لے کر کے گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر دیوانہ وار پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے اور ریلی میں شریک کمسن معصوم بچے اور طلبہ نے بھی نرالے انداز میں ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا M.P ہال میں ریسکیو 1122 سول ڈیفنس پنجاب پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موجود تھیں جنہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں ممکنہ جنگی حالات کے پیش نظر اہلیان لیبر کمپلیکس کو ٹریننگ دی اور سیفٹی ہدایات جاری کی اور اس کے بعد اصلاحی کمیٹی کی طرف سے تمام ٹیم لیڈران کی خدمت میں خوبصورت گفٹ پیش کیے گئے اور محترم حافظ اللہ بخش نے اختتامی دعا کروائی جس میں وطن عزیز کے تحفظ سالمیت اور فلاح بحبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس پورے پروگرام کی نگرانی ٹیم اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلیکس انڈسٹری سٹیٹ ملتان کہ تمام سینیئر ممبران نے کی جس میں سید ناصر جمیل شاہ بخاری سردار عرفان خان نیازی،خالد محمود بھٹی،چوہدری ارشد علی، رانا واجد علی، چودری وزیر علی، حافظ اللہ بخش،ملک اللہ بخش دھمرایا،رانا محمد ثاقب، محترم راؤ جاوید اقبال، محترم ندیم اقبال بھائی، محمد اشرف محمد عمران ملک راشد منہاس محمد اصغر ملک اور دیگر معزز ممبران بھی شامل ہیں اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلیکس نے ہمیشہ ملک پاکستان کے ساتھ اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اخر میں ملک محمد رفیق نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کی NOC دے کر اور اس میں اپنی ٹیمیں بھیج کر کے اس کو کامیاب بنایا۔