یومِ تشکر مادرِ وطن کے محافظوں کو سلام

تحریر:ایس پیزادہ

یومِ تشکر ایک ایسا دن ہے جب ہم ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے ہمیں ایک آزاد خودمختار ملک عطا کیا اور ایسے جانباز سپاہی بخشے جو شب و روز اس مادرِ وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں آج کا دن ہمیں اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ جس سرزمین پر ہم آزاد فضا میں سانس لیتے ہیں وہ لاکھوں قربانیوں جدوجہد اور مسلسل دفاعی محنت کا نتیجہ ہے
افواجِ پاکستان، خاص طور پر پاک فضائیہ ہماری آزادی کی محافظ ہے۔ جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے وطن عزیز کی جانب دیکھا ہماری فضائیہ آسمانوں پر قہر بن کر ٹوٹی چاہے وہ 1965 کی جنگ ہو 1971 کا معرکہ ہو یا حالیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاک فضائیہ نے ہر محاذ پر اپنی برتری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا
پاک فضائیہ صرف جنگی میدانوں میں ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات زلزلوں سیلابوں اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بھی ہر اول دستے کے طور پر سامنے آئی۔ انہوں نے امدادی سامان پہنچایا لوگوں کی جانیں بچائیں اور مشکل گھڑیوں میں قوم کا حوصلہ بلند رکھا
یومِ تشکر کے اس دن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارے سپاہی اپنی نیند سکون خاندان اور یہاں تک کہ اپنی جانیں قربان کرتے ہیں تاکہ ہم چین کی نیند سو سکیں۔ ہمیں ان کے اہل خانہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جو صبر حوصلے اور قربانی کی ایک خاموش داستان ہوتے ہیں
یاد رکھنے والوں میں ایک نام کامران مسیح کا بھی ہے جنہوں نے اپنی جان وطن کے تحفظ انسانیت کی خدمت اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے پیش کر دی فیصل آباد گوگیرہ سمندری اور نرودہ جیسے علاقوں میں ان کا تذکرہ عقیدت فخر اور احترام سے کیا جاتا ہے
کامران مسیح آج ایک خاموش گواہ ہے جہاں اہلِ علاقہ ان کے لیے دعائیں کررہے ہیں اور ان کے کردار کو نئی نسل کے سامنے فخر سے پیش کررہے ہیں
کامران مسیح کا جذبہ خلوص اور ایثار اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا ہر شہری چاہے کسی بھی مذہب رنگ یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو اس سرزمین کی حفاظت اور ترقی کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے
آیئے آج ہم مل کر ان تمام شہداء غازیوں اور جوانوں کو سچا سلام پیش کریں جو پاک وطن کی مٹی پر اپنا سب کچھ نچھاور کر کے ہمیں تحفظ کا احساس دلاتے ہیں

پاک فوج زندہ باد
پاک فضائیہ پائندہ باد
پاکستان ہمیشہ آباد