موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے، اسی لیے ہمیں اخرت کی فکر کرنی چاہیے: سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی
ملتان (صفدربخاری سے) سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی نے کہا ہے کہ تعلیمات محمدی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں اخرت کی فکر کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنما یونین کونسل 27 کے سابق نائب ناظم ملک ہمایوں ظفر کھوکھر کی اہلیہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے جامع مسجد حاجی ملک الہی بخش کھوکھر المعروف چوک شہیداں والی میں قل خوانی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی جبکہ قل خوانی میں مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،ملک قدیر الدین کھوکھر،اکرم علی قریشی،ڈاکٹر جاوید صدیقی،نفیس احمد انصاری،ملک حماد ظفر کھوکھر،ملک جلال الدین کھوکھر.ملک شیر عالم کھوکھر،شاداب علی قریشی،سید عامر تنویر گیلانی،محمد نعیم خان،مظہر جاوید سیال،محمد رفیق قریشی،محمد جاوید چغتائی،محمد فیاض غنی،محمود مغل،خالد بھٹہ،ملک حشمت کھوکھر،محمد قصور بھٹی،ملک رضوان عابد تھیہم،شاہد محمود انصاری،ملک فیاض احمد عوان، آل علی شاہ،فتح اللہ شیخ،ملک نسیم کھوکھر،ڈاکٹر نسیم احمد صدیقی،حافظ محمد نذر،یوسف ملک،عتیق کمبوہ،سر بلند مجاہد،محسن جنجوعہ،محمد کامران مگسی،انعام علی قریشی،محب کھوکھر،ساغر بوسن،ملک بابر کھوکھر،محمد شفقت رضا،اقبال احمد،معین الدین،اقبال شیخ،ریاض پٹھانہ، خلیق الزمان کھوکھر،محمد وحید شیخ سمیت سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی حافظ اقبال خاکوانی نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو مغربی تہذیب سے بچائیں کیونکہ مغربی تہذیب نئی نسل کو بے راہ روی کا شکار کر رہی ہے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی خصوصی طور پر روشناس کرائیں جبکہ اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں،کشمیریوں اور دنیا بھر کے مظلوم طبقات کی ازادی خود مختاری کے لیے بھی دعا کرائی گئی۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10890
Total Hits : 820988
Who's Online : 6





















