جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس احمد جواد خان خاکوانی کا کمپنی کے کسٹمر سروس سنٹر کا اچانک دورہ،،صارفین سے ملاقات
ملتان : جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) احمد جواد خان خاکوانی نے کمپنی کے کسٹمر سروس سنٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجود صارفین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔دورے کے دوران احمد جواد خان نے سروس سنٹر کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں اور انہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ صارفین کو فراہمی سوئی گیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرانی اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ گیس پریشر میں اضافے کے لیے غیر قانونی طریقے، بالخصوص کمپریسرز کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ دوسرے صارفین کے لیے مسائل کا سبب بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس انتظامیہ تمام صارفین کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سوئی گیس کے آفسران اور سیف الرحمن خان بھی موجودتھے۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10853
Total Hits : 820951
Who's Online : 6





















