ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیئے پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار فتح عطا کرنے پر خالق کائنات کے حضور یوم تشکر کا انعقاد
ملتان (صفدربخاری سے)ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیئے پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار فتح عطا کرنے پر خالق کائنات کے حضور یوم تشکر کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ملتان آرٹس کونسل کے مرکزی ہا ل ‘اسلم انصاری آڈیٹوریم میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ آرٹس کونسل کے جملہ ملازمین اور فنکار کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وطن عزیز کے وقار’ خوشحالی اور پاک فوج کے بہادر اور دلیر نوجوانوں کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی جنہوں نے اپنی بے مثال شجاعت اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر طاقت ہے۔اس سے قبل ملتان آرٹس کونسل کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی رسم ادا گئی جس میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر کے علاوہ فنکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر ملتان آرٹس کونسل سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل نے کی۔اس ریلی میں سرکاری اسکولوں کے طلبا’اساتزہ’فنکاروں اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔یوم تشکر کے موقع پر ملتان آرٹس کونسل کی لابی میں شام کے اوقات میں پاک فوج کے شہداکی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد گئی۔جس میں طلبا’اساتذہ’سول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ آرٹس کونسل کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاک فوج کے شہدا کی بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر آرٹس کونسل کی عمارت پر چراغاں بھی کیا گی۔







































Visit Today : 325
Visit Yesterday : 369
This Month : 11531
This Year : 59367
Total Visit : 164355
Hits Today : 11007
Total Hits : 821105
Who's Online : 11





















