چلڈرن ہسپتال ملتان میں “یومِ تشکر” ملی جذبے، اتحاد، اور شکر گزاری کے ساتھ منایا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن لاہور کی ہدایت پر “یومِ تشکر” نہایت عقیدت، وقار، اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے تمام اہم دفاتر اور انتظامی بلاکس پر قومی پرچم شایانِ شان طریقے سے آویزاں کیا گیا۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ یومِ تشکر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے وطن، افواجِ پاکستان، حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ یہ دن 23 مارچ، 14 اگست اور 6 ستمبر کی طرح ہمارے قومی اتحاد، استقامت اور شکر گزاری کا عکاس ہے۔ تقریب میں قومی پرچم کی نمایاں تنصیب اور ملکی سالمیت کے لیے دعا کے ذریعے دن کو وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد سمیت دیگر ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10922
Total Hits : 821020
Who's Online : 8





















