ملتان(صفدربخاری سے)  متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے 7ہزار پلاٹ متاثرین نے اپنے مسائل کے حل کے لیے متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ملتان یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد صرف اور صرف متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی فلاح و بہبوداور مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔ اس یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداران میں صدر سید اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضی، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، جنرل سیکرٹری را محمد عارف زیدی، سینئر نائب صدر ملک محمد اظہر، نائب صدر اکبر حسین، نائب صدر کامران قریشی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوہیب احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عامر صدیق، فنانس سیکرٹری محمد ذوالمکارم اور انفارمیشن سیکرٹری ذیشان حیدر شامل ہیں۔یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پہلے اجلاس میں عہدیداران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلبرگ ایگزیکٹو ہاوسنگ سوسائٹی ملتان کالونی کے آخری متاثرہ شخص کی ریکوری تک بے لوث جہدوجہد جاری رکھیں گے۔صدر متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو یونین سید اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز،جنرل سیکرٹری راؤ محمد عارف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ انتظامیہ نے 5سالوں سے 7000 پلاٹ متاثرین کو لولی پاپ دیا ہواہے گلبرگ انتظامیہ ملتان کے پاس فروخت کئے گئے پلاٹوں کی تعداد کے لحاظ سے 10فیصد زمین بھی نہیں ہے جنوبی پنجاب ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ اسکینڈل ہے تمام اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔آخر میں متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو یونین ملتان کے تمام عہدیداران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گلبرگ ایگزیکٹو ہاوسنگ سوسائٹی ملتان کے مالک اصغر علی گورمانی اسکے تمام اسٹاف اور لوٹ مار کرنے والے ڈیلرز کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے مقدمات درج کروائیں گے۔