افواج پاکستان نے وطن کے دفاع کے لئے بُنیانٌ مرصوص کی عملی تصویر پیش کی,قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں : مرزامحمدارشدالقادری
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان سنی تحریک ملتان کیزیراہتمام یومِ تشکر کے طور پر بُنیانٌ مرصوص کانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس کی صدارت ممبر ضلعی امن کمیٹی و صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری نے کی مقررین نے افواج پاکستان کوزبردست خراج عقیدت و تحسین اورقوم کومبارکبادپیش کیا مرزامحمدارشدالقادری نے صدارتی خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان نے وطن کے دفاع کے لئے بُنیانٌ مرصوص کی عملی تصویر پیش کی افواج پاکستان کوخراجِ عقیدت و تحسین اورقوم کومبارکبادپیش کرتے ہیں پاک فوج کے ہرسپاہی نے جس جذبہ جہاد، حُبُ الوطنی، اورغیرتِ ایمانی سے سرشارہوکر دشمنانِ ملک وملت کوتاریخی شکست سے دوچار کیا ہے قوم کے حوصلے اورسر فخر سے بلند ہوگئے ہیں افواج پاکستان کے جذبے اورجرات کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے ملک کی سالمیت مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے مقررین میں علامہ محبوب چشتی، علامہ طارق طاہر، علامہ سراج قادری، علامہ سیدصغیرشاہ، حافظ بلال سراج، مرزادانش ارشدالقادری،مرزااصغرعلی، مرزا علی سلیمان،مرزا عمران سلیمان، رضوان سلیمان کے علاوہ معروف ثناء خوان حضرات نیاحسن سعیدی،سلیم حامدی،واجدعلی سعید، جنیدارشد، حافظ احمدعبید عطاری،حافظ عبداللہ اصغر نے حاضری پیش کرنے کی سعادت حاصل کی شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے جذبہ حب الوطنی اورپاک فوج سے محبت کے اظہار کے لئے شرکت کی علامہ اسد، رفیق عطاری، محمد علی، اعمش ارشدقادری، لیاقت ملک،ودیگرعلماء و مشائخ عظام اورعوام بھی شریک آخرمیں صلوٰۃ وسلام کے بعد ملکی سلامتی اورافواجِ پاکستان کے لئے فلسطین، غزہ اورکشمیر کی آزادی کے لئے ملک میں نفاذِنظامِ مصطفٰے صلی اللہ وآلہ وسلم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔







































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164354
Hits Today : 10926
Total Hits : 821024
Who's Online : 9





















