جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری ، 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی
غزہ: جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے یورپی ہسپتال کے احاطے میں 9 بنکر بسٹر بم گرائے، جن کے دھماکوں سے زمین پھٹ گئی اور ہسپتال کے قریب کھڑی ایک بس زمین میں دھنس گئی۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے رہنما تھے، جو مبینہ طور پر ہسپتال کے نیچے بنے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود تھے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے معروف رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔اسرائیلی فوج کی بمباری زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والوں پر بھی کی گئی، جس سے شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زمین دھنسنے اور بم دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا، ہسپتال کے اندر اور اطراف خوف و ہراس پھیل گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اس وقت مشرق وسطیٰ کے دورے پر قطرمیں موجود ہیں، نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ: “غزہ کے عوام ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں، یہ ڈراونا خواب ختم ہونا چاہئے، میں دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10918
Total Hits : 821016
Who's Online : 8





















