ملتان: کیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاوس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج ،پیرش پریسٹ ،سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ ، امروز گل،پرنس ایلون،عابد پالوس ،جاوید جانسن ،عدیل ساغر ، بابو سنی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے ماضی طرح 10مئی 2025کو بھی پاک فوج کے جوانوں نے بھارت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو سیکرٹری کاری طاس سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے پاک فضائیہ کے مسیحی نوجوان کامران بشیر نے بہادری کے ساتھ جس انداز میں دشمن کے مورچوں کو ٹارگٹ کیا اس سے ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔