ملک و قوم کے دفاع کے لیے پاک افواج بری،بحری اور فضائیہ نے سندور کو منہ توڑ جواب دے کر کے تاریخ رقم کر دی: جمعیت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے پاک افواج بری،بحری اور فضائیہ نے سندور کو منہ توڑ جواب دے کر تندور میں تبدیل کر کے ملکی تاریخ میں تاریخ رقم کر دی مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جلد مظلوم کشمیریوں کی مودی حکومت سے جان چھڑائیں گے جے یو ائی ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مودی حکومت نے اگر دوبارہ مذموم حرکت کی تو جے یو آئی کے لاکھوں کارکنان سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو ائی کے زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں خواجہ زاہد حبیب، حافظ محمد عمر شیخ، ملک محمد جاوید کالرو،سٹی امیر قاری یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی،مفتی حبیب اللہ بلال،مولانا اظہر کشمیری،قاری عبدالرؤف سمیت دیگر نے شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جس طرح ازلی دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جو کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس لیے مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12628
Total Hits : 822726
Who's Online : 7





















