انسٹیٹیوٹ اف ایگرا نومی بی زیڈ یو کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے یکجہتی اور قومی عزم کا اظہار کے سلسلے میں یوم تشکر منایا گیا
ملتان : انسٹیٹیوٹ اف ایگرا نومی بی زیڈ یو کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے یکجہتی اور قومی عزم کا اظہار کرنے کے سلسلے میں یوم تشکر منایا گیا اور اس موقع پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع تقریب میں اساتذہ، محققین، طلبہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جرات مندانہ کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے جذبے نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ قوم آج اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر محسوس کرتی ہے آج کا دن وطن سے وفاداری اور قومی اتحاد کے اظہار کا دن ہے۔ ہمارے محققین اور طلبہ صرف تحقیق تک محدود نہیں، بلکہ ملکی دفاع اور قومی استحکام کے ہر محاذ پر اپنی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں جبکہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر توقیر احمد یاسر، ڈاکٹر اللہ وسایا، ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، ڈاکٹر شبیر حسین، ڈاکٹر حسیب کھر اور محمد الیاس انصاری نے شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا تقریب کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی، اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10920
Total Hits : 821018
Who's Online : 8





















