ملتان: آل پا کستان پبلک ٹرا نسپورٹ فیڈر پشن جنوبی پنجاب کے صدر وانجمن تا جران جنرل بس اسٹینڈکے چیئرمین رانا اصغر کی قیادت میں پا ک فوج سے اظہار تشکر کر نے کے لیے ریلی نکا لی گئی اس موقع پر ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے رانا اصغر نے کہا پاک افواج نےبھارت کا غرور خاک میں ملا دیا صرف چند گھنٹوں میں ہی بھارتی حکومت نےگھٹنے ٹیک دئیے اور معافیوں پر اتر ائے پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اب اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو اس کو منہ توڑجواب دیا جائے گا اسی لیے اب بھی وقت ہے بھارتی حکمران اپنی اوقات میںرہیں اور مزید کہا کہ جس وقت روس سپر پاور تھا اس وقت روس کے صدر برنیف نے دعوی کیا تھا کہ اگر فوج پاکستان کی ہو اور اسلحہ میرا تو وہ پوری دنیا پر حکومت کر سکتا ہے تو پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج کو دنیا مانتی ہے اگر اب بھارت نے کوئی بھی ایسی حرکت کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی فوج ایسا کام کرے گی جس سے بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی ریلی کے شرکا نے ریلی میں چار سوٖفٹ لمبا قو می پر چم بھی اٹھایا ہوا تھا اور پا کستان زند ہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے ریلی میںآئل مارکیٹ کے صدر شیخ عمر سلیم،مخددم رشید روڈ کے صدر اعجاز جنجوعہ ،خرم شہزادسعیدی ،مقصودرحمانی ،جمشید اقبال ،قاضی ریاض،صابر قر یشی ،شیخ عمر،شیخ راسح شر یف ،قمر وسیم ،رانا اسرار،وحید خان،رانا جبار ،بشیر راجپوت،مبارک علی ،محمد نذیراحمد,رمضان راجپوت،راجہ ریاض ،ودیگر ٹرا نسپورٹ رانا محمد اسامہ ،رانا محمد عاصم ،رانا محمد عمر،رانا آصف ،رانا محمد فیصل ،ند یم شہزاد،رانا شہباز و انجمن تاجران کے تاجروں نے بھر پور ریلی میں شر کت کی ریلی کے آخر میں ملک کی سلا متی اور پاک فوج کی کامیابی کے لیے دعابھی کی گئی۔