ملتان کی معروف سماجی، کاروباری شخصیت چوہدری محمد ذوالفقار علی کی مرحومہ والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل ، عزیز و اقارب سمیت اہلیان شہرکی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان کی معروف سماجی، کاروباری شخصیت، پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے ایریا صدر، اولڈ سٹو ڈنیس ایسوسی ایشن گو رنمنٹ مسلم ہا ئی سکول کے جنرل سیکرٹری،مال ویو ہوم، روٹری کلب ملتان چناب اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے سابق صدر اور ممتاز صنعت کار چوہدری محمد ذوالفقار علی، چوہدری اشتیاق علی، چوہدری اشفاق علی اور چوہدری ضیاء القمر کی والدہ محترمہ، اور بزرگ سماجی شخصیت مرحوم چوہدری روشن دین ناصر کی اہلیہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔محفل میں شہر کی ممتاز شخصیات، علما کرام، تاجران، صنعت کار،وکلا، صحافی، معززین علاقہ ممتاز صنعت کار جلال الدین رومی، فرید مغیث شیخ،بریگیڈئیر(ر) آصف محمود قمر،ریاض الحسن گیلانی صد روٹری کلب ملتان چناب،شیخ وسیم، لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان کے سابق سربراہ محمد افضل سپرا، سابق ڈسٹر کٹ گورنر محمد اعظم چوہدری، میاں جاوید اقبال،چوہدری محمد طیب، ملک امجد، سلیم ناصر، شیخ مجاہد، سعید اللہ خان، جام اخلاق حسین، حفیظ ملک، نجم السلام،افتخار علی شاہ، خواجہ فاروق، ملک فیاض، محمد حنیف،راؤ جمشید علی، چوہدری فاروق، ملک محمد سمیع،پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد،ملک فیصل حسن،طارق منیر احمد، گلریز عبدلقادر،الیاس انور شیخ، اسلم آصفی،فرحان طارق، چوہدری ارشاد، شفقت رسول، اختر حسین، حماد شفقت، اور اہلیان شہر بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر پروفیسر عبدا لقدوس صہیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ موت و حیات پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی مفر ممکن نہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو مقصدیت کے ساتھ گزاریں اور نیک اعمال کے ذریعے آخرت کی تیاری کریں۔ دنیا ایک فانی جگہ ہے اور ہر انسان کو اپنے اعمال کے مطابق جواب دہ ہونا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دنیاوی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی تیاری بھی کریں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں صبر، قناعت اور دعا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔۔محفل کے اختتام پر پروفیسر عبدا لقدوس صہیب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی خصوصی دعا کرائی۔ دعا کے بعد شرکاء کی تواضع ضیافت سے کی گئی۔ جبکہ چوہدری ذولفقار علی نے خاندان کی جانب سے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔








































Visit Today : 327
Visit Yesterday : 369
This Month : 11533
This Year : 59369
Total Visit : 164357
Hits Today : 11049
Total Hits : 821147
Who's Online : 10





















