پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے: تاجر رہنما رانا ارشاد
ملتان : مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے صدر رانا ارشاد کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم تشکر منایا گیا جس میں تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر رانا ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جو انہیں ائندہ تین دہائیوں تک یاد رہے گا اور وہ اپنی نسلوں کو جنرل حافظ عاصم منیر کے نام سے ڈرائیں گے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ اج غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے اور بھارتی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ملتان سمیت ملک بھر کی تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے اگر اپ پھر مذموم حرکت کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی اور رہی سہی بھارتی معیشت تباہ ہو کر رہ جائے گی۔رانا ارشاد نے مزید کہا کہ ہم ایئر فورس ، پاک نیوی اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،تقریب کے اختتام پر پاک فوج اور شہدا کے لیے دعائیں کی گئی ، اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹری و چیئر مین و دیگر عہدیداران میں ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان ، شیخ عمران ، حاجی عبدالعزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، بابر سیال عمران سیال، چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، را نا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ملک اسد شریک تھے۔







































Visit Today : 325
Visit Yesterday : 369
This Month : 11531
This Year : 59367
Total Visit : 164355
Hits Today : 10980
Total Hits : 821078
Who's Online : 10





















