ملتان (صفدربخاری سے) ڈائمنڈ آف پاکستان مسلم لیگ (ن )سٹی ملتان کے زیراہتمام یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پرڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سعد خورشید خان کانجو ِمسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ ملتان شہر کے صدر زاہد عدنان گڈو، یوتھ ونگ جنرل سیکرٹری سٹی آفتاب جٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملتان شہر عمران اسلم انصاری، عارف بدر قریشی، رانا اشتیاق، ِرانا ارشاد کا تقریب میں پہنچنے پر بھرپور ااستقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں استقبالی کارکنوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے استقبال کرنے والوں میں لیگی کارکنان خواتین رہنما اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد خورشید خان کانجو، زاہد عدنان گڈو، آفتاب جٹ، عمران اسلم انصاری نے کہا کہ 28مئی اور 10مئی والوںنے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی حفاظت کرنے والے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے والے اور بلوچستان کے پی کے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کا کریڈٹ حکومت وقت اور پاک افواج کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ِنیوی بحریہ اور ائیر فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور آج ہم ایک بار پھر آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہماری افواج نے دشمن کو اسکی جارحیت پر کرارا جواب دیا جس پر مجبور ہوکر وہ مزاکرات کی میز پر آیا تقریب میں ملکی تحفظ سلامتی اور شہداء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب میں اقرار خان بلوچ ،اظہر حسین ملک، شہزاد غوری، فاروق قریشی ،میاں اویس ،عمران بہاری ،رمضان جانی ،خالد انصاری ،مبشر اکبر میو نے بھی شرکت کی۔