حکومت کی دانشمندانہ حکمت عملی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی اتحاد و یکجہتی سے پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی: ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ
ملتان(صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ حکمت عملی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی اتحاد و یکجہتی سے پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن فتح پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں نعیم ارشد، اسلم خان قیصرانی، میاں منیر احمد ، ربنواز خان سمیت دیگر موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر دنیا میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے ۔ پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور اساتذہ نظریاتی سرحدوں کے امین ہیں ۔ متحد ہو کر ملک کے دفاع و ترقی کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگر امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری جان ہے ۔ اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری میاں خالد عالم، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نزہت پروین، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی زنانہ عفت مسعود، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ تحصیل صدر ملتان ساجدہ حسین واہگہ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان راؤ شاہ محمد، اے ای او بہاول قیوم، سکاؤٹ لیڈر محمد اشفاق انصاری اور فرحت حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔







































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 369
This Month : 11530
This Year : 59366
Total Visit : 164354
Hits Today : 10949
Total Hits : 821047
Who's Online : 9





















