عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی
راولپنڈی: بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔بانیٔ پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے بھائی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر گئے تھے۔بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی بہت سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی، جیل آنے جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیے تھے۔پولیس نے ناکے داہگل اور گورکھپور کے مقام پر لگائے اور جیل کی طرف جانے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد جانے دیا۔







































Visit Today : 324
Visit Yesterday : 369
This Month : 11530
This Year : 59366
Total Visit : 164354
Hits Today : 10943
Total Hits : 821041
Who's Online : 9





















