ہندوستانی اشتعال انگیزی،،،پاکستان ایک امن پسند معاشرہ ہے،غیور عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے ” بنیانِ مرصوص ” کے جیسے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد و متفق کھڑے ہیں: ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (صفدربخاری سے) ممبر پنجاب کونسل و امیدوار این اے 150 پی پی 217پاکستان پیپلز پارٹی و صدر سٹی کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ نے ہندوستانی اشتعال انگیزی و غرور کو خاک میں ملانے والی حکومتِ پاکستان اور پاک افواج کی جانب سے بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند معاشرہ ہے مگر اپنے خلاف ہونے والی ہر جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اس غیور عوام اپنی بہادر افواج کے پیچھے ” بنیانِ مرصوص ” کے جیسے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد و متفق کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرت نے شاید چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کو ”امتِ مسلمہ” کا سپہ سالار بننے کے لیے ہی پاکستانی افواج کا چیف بنایا ہے۔ ہمارا ازلی دشمن ہم سے کئی گنا بڑا اور جدید جنگی سازوسامان سے لیس ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے جذبہ ” اللہ اکبر ” سے نہیں جیت سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزسیکرٹریٹ پی پی 217پر یومِ تشکرو دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے رانا نیک محمد زاہد،ریاض حسین بخاری،احمد کامران مگسی،آل رضا کاظمی،مرزا علی مغل،مقصود احمد، امین بھٹی،اسحاق بھٹہ،رانا تنویر،عمران بھٹہ،اسمعیل قادری اور حاجی بلال،شاہدقریشی،حاجی بلال نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نے خطہ میں ایک بار پھر طاقت کا توازن برابر کر دیا اور دنیا کو امن کا پیغام دے کر ملک دشمن مکروہ چہروں کو بے نقاب کر دیا پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کا تقاضہ ہے کہ قوم اور سیاسی قیادت اسی طرح متحدرہتے ہوئے ملک کو دفاع کے ساتھ ساتھ معاشی اقتصادی طور پر بھی مضبوط و مستحکم کریں تاکہ بھارت جیسے دیگر ممالک اور دنیا کا بھی مقابلہ کیا جا سکے کانفرنس کے اختتام پر یوم تشکر کے طور پر شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10915
Total Hits : 821013
Who's Online : 8





















