پاک فوج نے انڈیا کی بدمعاشی ایک گھنٹے میں ختم کر کے چیخیں نکلوا دیں،،ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج تھی ہے اور رہے گی:سیدہ سائرہ نقوی
ملتان (صفدربخاری سے) ہماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج تھی ہے اور رہے گی۔پاک فوج نے انڈیا کی بدمعاشی ایک گھنٹے میں ختم کر کے بھارت کی چیخیں نکلوا دیں ہیں پاک وطن کی ہر بیٹی نے اپنی پاک فوج کی فتح کے لیے خدا سے نصرت طلب کی جس کے بعد خدا نے فتح مبین عطاء فرمائی ہے یہ باتیں سرائیکستان نوجوان تحریک خواتین ونگ کی مرکزی صدر سیدہ سائرہ نقوی نے اپنے بیان میں کیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جب بھی وطن کو ہمارے خون کی ضرورت ہو گی ہم سب سے پہلے اپنی جانیں پاک وطن پر قربان کریں گے۔سرائیکی وسیب کی خواتین کی نمائندگی کرتی ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فتح مبین پر پاک فوج سمیت ساری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے خدا کے حضور شکر ادا کرتے ہیں ۔سیدہ سائرہ نقوی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ہمارا پاک وطن قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے جس کی طرف اب دیکھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیا جائے گا







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 369
This Month : 11527
This Year : 59363
Total Visit : 164351
Hits Today : 10863
Total Hits : 820961
Who's Online : 5





















