پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بھارتی دفاعی نظام کے طاقتور ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بھارتی دفاعی نظام کے طاقتور ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جو اب منہ چھپائے پھرتے نظر آرہے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر اب بھارتی حکومت نے بین الاقوامی معاہدوں کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اج بھی اپنے سروں پر کفن باندھ کے کھڑے ہیں ملک وقوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اسی لیے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل ہندوؤں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اج پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ پاک فوج نے کئی روز تک صبر و تحمل کے بعد جوابی کارروائی کی اور بھارت و منہ توڑ جواب دیا جو اج دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے لیکن پوری پاکستانی قوم کا سر آج دنیا بھر میں فخر سے بلند ہے جس کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود بھارت کی خلاف ورزی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے لیکن ہم جاگ رہے ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن ہمہ وقت قربان کرنے کو تیار ہیں۔







































Visit Today : 323
Visit Yesterday : 369
This Month : 11529
This Year : 59365
Total Visit : 164353
Hits Today : 10915
Total Hits : 821013
Who's Online : 8





















