ملتان (صفدربخاری سے) جنرل مینجر سوئی نادرن گیس احمد جواد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ انڈیا سمیت پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاکستان کی فضائی اور بحری افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنگیں وہ ہارتے ہیں جہاں صرف فوجیں لڑتی ہیں جہاں قومیں لڑ جائیں وہ کبھی نہیں ہارا کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس ڈسٹری یبیوشن آفس میں اظہارجشن فتح اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستانی افواج نیوی بحری اور پاک فضائیہ کے بہادر افسروں پائیلیٹ اور نوجوانوں کو خراج تحسین اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہم جنگ میں حصہ لینے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر چیف انجینیئر بینامین شاہد ٖ ڈپٹی چیف ایڈمن عثمان کریم بیگ ٖ ڈپٹی چیف آصف مجید و دیگر افسران سی بی اے کے نمائندے مرزا ندیم بیگ ٖ ارشد امین آفریدی،ٖ یعقوب خان کے علاوہ سوئی گیس کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں شاندار کامیابی پر ریلی بھی نکالی گئی