ملتان: سینئر جرنلسٹ صدر میڈیا اونرز سوسائٹی عمر فاروق نے پاک افواج کو خراج تحسین اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر پاک افواج نہ صرف دشمن کی میلی آنکھ نکالنے بلکہ دشمن کو مفلوج کرنے اور نیست ونابود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں جس کا شاندار مظاہرہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو صرف ٹریلر تھا بھارت نے جلد ہی گھٹنے ٹیک دئے ورنہ فلم تو ابھی شروع ہونا تھی عمرفاروق نے مزید کہا کہ پاک افواج کے بہادر سپوت جب جذبہ شہادت سے معمور میدان جنگ میں اترتے ہیں تو پلٹنا جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا ان کے لئے صرف لہو گرم رکھنے کا ایک بہانہ ہی نہیں ہوتا بلکہ دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹا کر جام شہادت پینا یا غازی بننا ہی مقصد حیات ہوتا ہے دنیا جان لے کہ پاکستان ایک امن پسند اور خود مختار ریاست ہے پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے لبریز قوم ہے جو دشمن کے مقابلے میں کسی بھی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوے قومی یکجہتی کی مثال بن جاتی ہے اور پاکستان کی افواج جذبے عزم مصمم اور شوق شہادت سے معمور وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار یے جس سے ٹکرا کر دشمن اپنا سر تو پھڑوا سکتا ہے مگر اس میں نقب نہیں لگا سکتا سینئر جرنلسٹ عمرفاروق نے پاکستان ائر فورس کے شاہینوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دھرتی کے ان بیٹوں نے اپنی ماوں کے دودھ اور وطن کی مٹی کا حق ادا کر دیا پوری قوم آپ کو سلیوٹ پیش کرتی ہے