ملتان(صفدربخاری سے)شکر الحمدللہ۔دونوں طرف سے جنگ بندی کا اعلان ہوا۔ پاک فوج اور شہداءکو سلام جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ جنگ لڑی۔ سیاچن کی برفانی بلندیوں سے لے کر سندھ کے صحرا تک ہماری فوج نے بہادری اور عزم کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کی ہے۔ بھارت کے جنگی جنون کا جواب ہوش مندی سے دیا اور یہی وجہ کہ آج بھارت چند ہی گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قانون دان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب دونوں ممالک اپنے عوام کی بہترین زندگی اور ان کو درپیش مسائل سے حل کے لئے باہمی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔