افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا : مسلم لیگ نون ملتان شہر کی صدر ثروت خان و جنرل سیکرٹری فمیدہ چوہان
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان مسلم لیگ نون ملتان شہر کی صدر ثروت خان جنرل سیکرٹری فمیدہ چوہان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ دشمنوں سے مقابلہ کرنے کی کے لیے ہر دم تیار ہے ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان اور حکومت پاکستان عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو شاہ شمس کالونی وہاڑی روڈ میں یوم تشکر کے موقع پر مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر خواتین ثروت خان جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فہمیدہ چوہان سینیئر نائب صدر افشین بٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی خواتین نے جنرل عاصم منیر کے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ بات ثابت ہوئی ہے پاکستانی عوام اپنی افواج کا حوصلہ اور فخر ہیں انہوں نے صدر پاکستا ن وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف عاصم منیر کی حکمت عملی اور دانشمندانہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے ملک کو جارحیت کے باوجود اپریشن بنیان المرصوص کے زریعے جنگ بندی پر مجبور کر دیا اور بھارتی اپریشن سندور کا ستیا ناس کر دیا ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ا خر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12647
Total Hits : 822745
Who's Online : 7





















