ملتان: پنجابی راجپوت رابطہ کونسل کے زیرِ انتظام پنجابی راجپوت ویلفیئر سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس چیئرمین پنجابی راجپوت رابطہ کونسل رانا شمشیر علی بہلیم کی سربراہی میں محمد جمیل شاہین راجپوت کی رہائش گاہ ملتان میں منعقد ہوا، جس میں پنجابی راجپوت رابطہ کونسل کی چیف آرگنائزر محمد جمیل شاہین راجپوت ، سوسائٹی کے صدر محمد ندیم خان، فنانس سیکریٹری امانت علی ، انفارمیشن سیکرٹری منظور حسین اختر نے اپنی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔شرکاء نے صدر محمد ندیم خان کو بطور ڈائریکٹر پرموٹ ہونے پر مبارکباد دی ،چیف آرگنائزر پنجابی راجپوت رابطہ کونسل محمد جمیل شاہین راجپوت نے مکمل کونسل کی ماہانہ رپورٹ پیش کی جس میں لیگل کمیٹی ، رشتہ کمیٹی ، جابز بینک وغیرہ شامل ہیں، مختلف شہروں میں پنجابی راجپوت رابطہ کونسل کے نظام کو مظبوط کرنے کے لئے تمام ذیلی سوسائٹیوں سے رابطہ پر زور دیا گیا، پنجابی راجپوت برادری کے علیحدہ تشخص پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، برادری کے مختلف شہروں انتقال فرما جانے والوں اور شہداء پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ چیف آرگنائزر محمد جمیل شاہین راجپوت نے کہا ہے کہ برادری کی مختلف تنظیمیں پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔