ملتان: پاکستان مسلم لیگ یو سی 81-82 کے صدر حاجی محمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔ بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوثزنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ شیخ طارق رشید کی زیر قیادت پاکستان کی شاندار فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد علی صدیقی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملہ درحقیقت پاکستان کی افواج کے حوصلے اور صلاحیت کا امتحان تھاجس میں ہماری بہادر فوج اور پاک فضائیہ نے دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دے کر اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو کس طرح ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موٹر سائیکل ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع سید حسن شاہ نے بھی خطاب کیا۔