ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ جو بھارت کی ہٹ دھرمی اور پاکستان پر جھوٹے الزامات تراشی کے نتیجے میں چھیڑی گئی،پاکستان نے بھارت کے پہلے وار کو اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور ایک تاریخ رقم کی لیکن بھارت پھر بھی باز نہ آیا اور کبھی میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پاکستان نے جوابی کاروائی کر کے ایسا کرارہ جواب دیا ہے جس سے بھارت کو غرور اور تکبر زمین بوس ہو گیا ہے ،امریکہ جو کل تک کہہ رہا تھا کہ ہمارا اس جنگ میں کوئی واسطہ نہیں اب پاکستان کے زوردار جواب وار کے بعد جنرل عاصم منیر اور اسحاق ڈار سے فون پررابطے کر رہا ہے،کہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ہندوستان جوان کا دوست بھی ہے ایک ایسی چٹان کے سامنے کھڑا ہو گیا ہے ، ٹکرائے گا تو پاش پاش ہو جائے گا،انہوں نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے بچے تباہ شدہ ڈرون کے ٹکڑوں سے کھیلیں ان کو کوئی طاقت ہرا نہیں سکتی،جنا عاصم منیر اور ان کی ساری ٹیم کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے تمام خواتین نے پاک فوج کی کامیابی کے لیے دعائیں کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج زندہ باد ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔