ملتان :  پاک فوج نے اپنے سے 10 گنا بڑی فوجی طاقت کو شرمناک شکست دے کر 1971 ء کا بدلہ لے لیا ہے پاکستانی میڈیا اور پوری قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ جنگ میں حصہ لے کر دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج سات لاکھ نہیں 25 کروڑ عوام ہی فوج ہے پاکستان اور مسلم اُمہ کو پاک فوج کی دشمن پرفتح مبارک ہو ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے پاک فوج کو خراج تحسین اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا انھوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ جنگ میں بہادری سے لڑنے والے فوجیوں،، افسروں،، پائلٹوں کو زرعی زمینیں گفٹ کی جائیں غازی احمد حسن کھوکھر نے صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور تمام وزراء اعلیٰ کو خطوط لکھے ہیں کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کی شجاعت بہادری پر انعامات سے نوازتے ہیں جو ان کی جواں مردی جانفشانی کا اعتراف ہوتا ہے نیشنل لیبر الائنس حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ جنگ میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسروں ،پائلٹوں، جوانوں کو انعامات سے نوازا جائے