ملتان :  پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اگر ہمیں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے جانیں تک قربان کرنا پڑیں وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کے لیے گریز نہیں کریں گے پاک فوج ملک و قوم کا فخر ہے جو دنیا کی بہادر فوج ہے اگر بھارت اپنی غلیظانہ حرکتوں سے باز نہ آیا تو ایسا جواب دیں گے کہ وہ دنیا بھر میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا جس نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت کر کے بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کیا پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن پاک فوج کے دلیرانہ اقدام پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔