ایک وردی ایک عوام ایک وطن
ایک وردی ایک عوام ایک وطن
تحریر:شہگی پیزادہ
یہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے ایک پیغام ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے
جب دشمن نے ہماری فضاؤں کو چیرنے کی کوشش کی جب سرحد پر خطرہ منڈلانے لگا، تب نہ صرف ہماری مسلح افواج اپنی پوزیشن سنبھال چکی تھیں بلکہ عام پاکستانی شہری بھی اپنی اپنی جگہ پر ایک سپاہی بن چکا تھا ایک نے وردی پہنی دوسرے نے وطن سے وفاداری کی چادر اوڑھی لیکن دونوں کی نظریں ایک ہی ہدف پر تھیں پاکستان کا دفاع
یہ منظر حال ہی میں اس وقت دنیا نے دیکھا جب بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ ایک طرف پاک فوج کے جوان متحرک تھے، تو دوسری طرف ایک باشعور اور بیدار پاکستانی شہری نے بھی دشمن کی اس جارحیت کو بے نقاب کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ایک فوجی نے ہدف کو نشانہ بنایا، اور ایک عام شہری نے سچ کو دنیا کے سامنے رکھا
یوں دشمن کے غرور کو زمین بوس کر دیا گیا
یہ ہے وہ جذبہ وہ یکجہتی جو صرف پاکستان میں نظر آتی ہے یہاں کوئی اکیلا نہیں لڑتا۔ یہاں نہ صرف فوجی محاذ پر لڑتا ہے بلکہ استاد طالبعلم کسان مزدور، صحافی ڈاکٹر سب اپنے اپنے محاذ پر وطن کا دفاع کرتے ہیں
یہی ہماری اصل طاقت ہے
ہمارے دشمن اکثر اس غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ ہمیں تقسیم کر سکتے ہیں ہمیں خوفزدہ کر سکتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ قوم قربانیوں سے بنی ہے اور جذبے سے جیتی ہے جنگیں صرف ہتھیار سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں اور پاکستانی قوم کا جذبہ ناقابلِ شکست ہے
یہ صرف افواجِ پاکستان کا کمال نہیں یہ قوم کے ہر فرد کا عزم ہے۔ جب شہری اور سپاہی ایک صف میں کھڑے ہو جائیں تو تاریخ گواہ ہے کہ کوئی دشمن سر نہیں اٹھا سکتا
یہی پاکستان ہے یہاں نہ کوئی اکیلا لڑتا ہے نہ کوئی پیچھے ہٹتا ہے
یہی ہماری قوت ہے یہی ہمارا فخر ہے
پاک فوج زندہ باد
پاکستان زندہ باد







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12628
Total Hits : 822726
Who's Online : 7





















