ملتان (صفدربخاری سے) سیاسی و سماجی رہنما ، قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے بھارت نے ہمیشہ بزدلوں کی طرح رات کی تاریکی میں وار کیا ہے، پاک افواج بھارت کے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دینگی انہوں نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ حملے صرف دہشت گردی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے پاکستان کا ہر ذمہ دار اور کارکن افواجِ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے، بھارت سے بے گناہ اور معصوم شہریوں کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا ، انشاءاللہ بہت جلد ہر طرف گونج صرف اللہ اکبر اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی ہوگی، ملک پاکستان کا ہر شہری اسلامی جمہوریہ پاکستان پر قربان ہونے کے لئے تیار ہے، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم ایک قوم اور ایک جان ہیں، دشمن کی ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔