وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے،،ہمارا قومی وملی فریضہ ہے ھم اپنی افواج کے بازو بن کر اپنا اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کریں: عمران نوازسیال
ملتان: معروف قانون دان مرکزی راہنماء قومی امن کمیٹی پاکستان و ہیلپرزبزنس فورم عمران نوازسیال نے اپنے بیان میں کہا ہے وطن عزیز پاکستان اس وقت نازک دوراہے پر کھڑا ہے اور ملکی دفاع و استحکام کیلئے افواج پاکستان بھرپور صلاحیتوں اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ نبرد آزما ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش وتحسین ہے ایسے حالات میں بحثیت قوم ہمارا قومی وملی فریضہ ہے ھم اپنی افواج کے بازو بن کر اپنا اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کریں سیاسی مفادات اور زاتی اختلافات کی بنیاد پر غیرذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ اور سوشل میڈیا پر منفی مہم کا حصہ بننے والے ہوش کے ناخن لیں اور صرف وطن عزیز کے بارے میں سوچیں اور دشمن کے آلہ کار نہ بنیں ھمیں اپنی افواج اور ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور ھم ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بھارتی جنگی جنون اور مودی کی شرانگیزی کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔







































Visit Today : 358
Visit Yesterday : 369
This Month : 11564
This Year : 59400
Total Visit : 164388
Hits Today : 12663
Total Hits : 822761
Who's Online : 6





















