بجلی کی قیمت میں کمی،،نوٹیفکیشن جاری
bbc news urdu نے Friday، 9 May 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہوگا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 381
Visit Yesterday : 369
This Month : 11587
This Year : 59423
Total Visit : 164411
Hits Today : 13169
Total Hits : 823267
Who's Online : 7





















